ہفتہ 30 مئی 2026 - 19:40
پاکستان فلسطین اور غزہ کے بارے میں اپنے دیرینہ مؤقف کا پابند ہے

حوزہ/ پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا: پاکستان فلسطین اور غزہ کے بارے میں اپنے دیرینہ موقف کا پابند ہے اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسلام آباد کی اسرائیل کے بارے میں پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے مارکو روبیو سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ابراہیمی معاہدہ کے بارے میں بہت سی افواہیں گردش کر رہی ہیں لیکن میں واضح کر دوں کہ اس سلسلے میں پاکستان کا موقف بہت واضح اور مستحکم رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: جب تک فلسطین کو 1967ء سے پہلے کے ماڈل کے مطابق تسلیم نہیں کیا جاتا اور بیت المقدس اس کا دارالحکومت نہیں بنتا، اس معاملے میں کوئی لچک نہیں ہو سکتی۔

وزیر خارجہ پاکستان نے زور دے کر کہا: پاکستان فلسطین اور غزہ کے بارے میں اپنے دیرینہ موقف کا پابند ہے اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسلام آباد کی اسرائیل کے بارے میں پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ اس نے پاکستان، سعودی عرب اور قطر سمیت کئی ممالک سے درخواست کی ہے کہ وہ ابراہیمی معاہدہ میں شامل ہوں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha